محکمہ تعلیم نے گریڈ 17 کے ایس ڈی ای او اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 10 ستمبر 2020 12:32

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے گریڈ 17 کے متعدد سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اے ایس ڈی ای او میر صمد خان کو ایس ڈی ای او میل پرائمری بٹگرام تعینات کر دیا گیا ہے، شرافت خان ایس ڈی ای او کو چلیسر شانگلہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ٹیچرز یونین کے ذمہ داران نے نوتعینات ایس ڈی ای او میر صمد خان کی تعینات کا خیرمقدم کیا ہے۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مینجمنٹ کیڈر کے ایس ڈی ای اوز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی اور تبادلوں کا پروانہ جاری کرتے ہوئے میر صمد خان کو ایس ڈی ای او میل پرائمری بٹگرام تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں