ایس ایچ او ستار خان کی کوزہ بانڈہ بازار میں پٹاخے رکھنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی

جمعہ 30 نومبر 2018 13:40

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) ایس ایچ او کوزہ بانڈہ ستار خان نے بمعہ پولیس نفری کوزہ بانڈہ بازار میں بارودی مواد فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25 عدد ڈبے چائنہ پٹاخے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او کوزہ بانڈہ ستار خان نے بمعہ پولیس نفری کوزہ بانڈہ بازار میں چائنہ پٹاخوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکاندار سے 25 عدد ڈبے چائنہ پٹاخے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 18 جرم 15 اے اے (کے پی) تھانہ کوزہ بانڈہ درج کر کے ملزم کو بند حوالات تھانہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں