پولیو کے مرض پر قابو نہ پانے کے باعث ہمیں دنیا میں ہزیمت کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر شاہد

ہفتہ 18 مئی 2019 19:10

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) پولیو کے مرض پر قابو نہ پا کر ہم دنیا میں ہزیمت کا باعث بن رہے ہیں، بیرون ملک امیگریشن میں پاکستانیوں کو ناروا سلوک کا سامنا تو پہلے ہی تھا مگر اب لوگ پاکستانیوں کو بری نگاہ سے بھی دیکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شاہد نے پولیو آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پولیو کیسز میں کمی کی بجائے حیران کن طور پر اضافہ ہوا ہے جو پوری دنیا کیلئے باعث تشویش ہے، عالمی دنیا نے پاکستان کو 2002ء میں پولیو سے پاک کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا مگر حال یہ ہے کہ 2019ء میں بھی پولیو پر کنٹرول حاصل کرنے میں ہم ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو قطروں کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈے اور طرح طرح کی سازشیں اس موذی مرض کے خاتمہ میں حائل ہے، جب تک لوگ پولیو قطروں کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہی حاصل نہیں کریں گے اس وقت تک اس مرض سے چھٹکارا ممکن نہیں، پولیو میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے میڈیا اور دیگر ادارے بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں