کوزہ بانڈہ میں دوسری شادی رچانے والے شخص نے نشئی بیٹے سے ملکر پہلی بیوی کو قتل کر دیا

جمعرات 18 جولائی 2019 15:25

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) بٹگرام کے علاقہ کوزہ بانڈہ میں دوسری شادی رچانے والے شخص نے مبینہ طور پر پہلی بیوی کو نشئی بیٹے سے ملکر ہاتھ پائوں باندھ کر بدترین تشدد کے بعد قتل کر دیا اور خود فرار ہو گئے۔ مقتولہ خاتون کے والد نے آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم خان، ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل، ڈی پی او ضلع بٹگرام اور ایس ایچ او تھانہ کوزہ بانڈہ سے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مقتولہ خاتون کے والد اسماعیل شاہ نے مقتولہ کے چھوٹے بیٹے منیر کے ہمراہ اوگی میں میڈیا کو بتایا کہ بختیار سید نے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی اور پہلی بیوی جو میری بیٹی تھی، سے اکثر اوقات اس کے مظالم کا شکار رہتی تھی۔ ملزم نے نشئی بیٹے اظہار کو تین دن قبل گھر میں چھوٹے بچوں کے ساتھ سبق پڑھنے بھیجا اور پیچھے خاتون کے ہاتھ پائوں باندھ کر منہ میں کپڑا ٹھونس کر بدترین تشدد کے بعد سر پر کلہاڑی کے وار اور بعد ازاں گلہ دبا کر سفاکانہ طریقہ سے قتل کر دیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ جس بے رحمی سے میری بیٹی کا قتل ہوا یہ سفاکی کی بدترین مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں