کس پل تا اوگی سڑک خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کر دی گئی

منگل 15 اکتوبر 2019 14:19

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) بٹگرام کس پل تا اوگی سڑک خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کر دی گئی، وزیراعلیٰ محمود خان نے رکن صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند کے مطالبہ پر کس پل تا کوزہ بانڈہ سڑک کو صوبائی ہائی وے اتھارٹی میں شامل کر دیا، عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے فیصلہ کا خیرمقدم کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کس پل تا اوگی سڑک کو بٹگرام سے منتخب ایم پی اے تاج محمد خان ترند کے مطابق پر صوبائی ہائی وے اتھارٹی میں شامل کر دیا ہے، مذکورہ سڑک اب شاہراہ قراقرم کے معیار کے مطابق تعمیر ہو گی۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور اقتدار میں تاج محمد خان ترند کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ نے مذکورہ سڑک کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا تاہم وہ اپنا وعدہ ایفا نہ کر سکے۔ اس حوالے سے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی تاج محمد خان ترند نے وزیراعلیٰ محمود خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں