الائی میں موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے شنکیاری کا رہائشی سیلز مین جاں بحق

پیر 18 مئی 2020 14:08

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) الائی میں موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے شنکیاری کا رہائشی سیلز مین جاں بحق ہو گیا، متوفی آرڈر لیکر واپس آ رہا تھا کہ راستہ میں حادثہ کا شکار ہو گیا، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بٹگرام کی تحصیل الائی میں موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے شنکیاری کا رہائشی ڈیوس فارما کمپنی کا سینئر سیلز مین محمد رحیم موقع پر جاں بحق ہو گیا، متوفی آرڈر لیکر واپس گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ متوفی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گائوں خان ڈھیری بیلہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں