اے اے سی ریونیو کا پٹوار خانوں کا دورہ

منگل 19 جنوری 2021 14:50

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2021ء) صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمید خان کی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو بٹگرام محمد سلیم خان نے پٹوار خانہ پٹواری حلقہ تھاکوٹ اور پشوڑہ کا اچانک دورہ کیا اور دونوں پٹواریان کا ریکارڈ چیک کیا اور پٹواریوں کو پٹوار خانے میں حاضری یقینی بنانے، ہر قسم کی تعمیلات کی بروقت تکمیل اور کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کی۔

(جاری ہے)

بعد آزاں بانڈیگو، شلخے اور ڈاگء بازاروں کا بھی دورہ کیا اور مختلف اشیاء کے نرخ نامے، کوالٹی اور ایکسپائری وغیرہ چیک کیے،  انہوں نے  مہنگی اور ایکسپائر اشیاء فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیا۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں