بٹگرام پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نور علی شاہ کو شہید کرنے والے ملزم کوعدالت نے عمر قید اور آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

جمعہ 17 دسمبر 2021 14:46

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2021ء) بٹگرام پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نور علی شاہ کو شہید کرنے والے ملزم   کوعدالت نے عمر قید اور آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ تھاکوٹ چیک پوسٹ کو اطلاع ملی کہ ایک شخص اسلحہ سمیت بازار میں دہشتگردی کی نیت سے موجود ہے اطلاع پاتے ہی انچارج چوکی تھاکوٹ اور ہیڈ کانسٹیبل نور علی شاہ و دیگر نفری تھاکوٹ بازار پہنچے۔

(جاری ہے)

جیسے ہی پولیس پارٹی نزد الائی روڈ کراسنگ پہنچی مذکورہ ابوبکر ولد بخت بلند سکنہ ہوتل بتکول وہاں موجود تھا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل نور علی شاہ سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔ڈی پی او ٹگرام طارق محمود خان اور ایس پی انویسٹیگیشن بٹگرام نذیر احمد خان کی خصوصی ہدایت پر تفتیشی ٹیم نے دن رات ایک کرکے میرٹ پر تفتیش کی اور ملزم کو سزا دلوائی۔ جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد نے ملزم ابوبکر کو عمر قید اور آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں