بٹگرام میں 71واں یوم جشن آزادی انتہائی جوش وجزبے کیساتھ منایا گیا

منگل 14 اگست 2018 22:13

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی 71واں یوم جشن آزادی انتہائی جوش وجزبے کیساتھ منایا گیاضلع بھر میںیوم جشن آزادی کی مناسبت سے مختلف سرکاری ونجی سکولوں کے طلبہ و طالبات نے رنگا رنگ تقریبات میں حصہ لیا سرکاری سطح پر یوم جشن آزدای کی بڑی تقریب سنٹینل ماڈل ہائی سکول میں منعقد کی گئی جسکے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بٹگرام تھے پاکستانی جھنڈوں سے مرکزی بازار کو دلہن کی طرح سجایا گیاتھا تحصیل ناظم کی قیادت میں پی ٹی آئی نے ریلی بھی نکالی جسکا بنیادی مقصد اپوزیشن جماعتوں کو سخت پیغام دینا تھا کہ ہم پی ٹی آئی والے یوم جشن آزادی پہلے زیادہ جوش و جزبے سے منائیں گے تفصیلات کیمطابق ملک کے دیگر حصوں کی طر ح ضلع بٹگرام میں بھی یوم جشن آزادی انتہائی جوش وجزبے کیساتھ منایا گیا ضلع بھر کے مختلف سرکاری و نجی سکولوں میں یوم جشن آزادی منانے کے سلسلے میں تقریبات منعقد کیے گئے تھے جسمیں سکولوں کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے ،خاکے،ٹیبلو شو تقاریر اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے یوم جشن آزادی کو چار چاند لگادیئے بٹگرام میں سرکاری سطح پر یوم جشن آزادی کی بڑی تقریب گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول میں منعقد کی گئی تھی جسکے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راجا عبدالخالق تھے اس تقریب میں ڈی پی او عبدالرئوف بابر قیصرانی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں جاوید اقبال،اسسٹنٹ کمشنر ذاکر حسین ،ڈی ایف او جنگلات فرہاد علی ،ڈی ای او محکمہ تعلیم شوکت خان ،ایس ڈی او تعلیم میر صمد خان،صوبائی اپکا کے صوبائی رہنما زبیر خان ،مختلف سکولوں کے اساتذہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد شریک ہوئے صبح اٹھ بجے ڈی ای او تعلیم شوکت خان کی سربراہی میںطلبہ نے ریلی نکالی جنہوں نے بٹگرام کے مرکزی بازارکا چکر کاٹتے ہوئے سنٹینل ماڈل ہائی سکول پہنچے جہاں پر ڈپٹی کمشنر راجا فضل خالق نے پرچم کشائی تقریب کے بعد جشن آزادی منانے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کا باقاعدہ آغاز کردیامختلف سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ و طالبات نے رنگارنگ ملی نغمے ،ٹیبلو شو،تقاریر کے مقابلوں حصہ لیا جس سے شرکاء تقریب خوب محظوظ ہوئے یوم جشن آزادی تقریب میں حسن کاردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راجا فضل خالق ،ڈی ای او شوکت خان اور پرنسپل سنٹینل ماڈل ہائی فدا محمد خان کا کہنا تھا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف بہت بڑی نعمت ہے ہم پاکستانیوں کو اپنی آزادی کی قدر کرنی ہوگی پاکستان ہمیں خیرات میں نہیں ملا ہے اسکے آزادی کیلئے قائد اعظم محمد جناح ،شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور دیگر اکابرین نے عظیم قربانیاں دی ہیں اسکی بدولت پاکستان آزاد مملکت کے طور پر معرض وجود میں آیاجشن آزادی منانے کے سلسلے میں منعقدہ اس تقریب میں بچوں نے کراٹے شو کو بے حد پسند کیایوم جشن آزادی تقریب کے اختتام پرڈپٹی کمشنر نے مون سون شجرکاری مہم کے تحت سنٹینل ماڈل ہائی سکول میں پودے لگائیں اور مہم کا آغاز کردیا ملکی سطح پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے یوم جشن آزادی نہ منانے کی ردعمل میں تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند کی سربراہی میںپی ٹی آئی کی طرف سے درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل ریلی نکالی گئی جسکا بنیادی مقصد اپوزیشن جماعتوں کو پیغام دینا تھا کہ ہم پہلے سے زیادہ جوش و جزبے کیساتھ یوم جشن آزادی منائیں گے ۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں