عمر اصغر فائونڈیشن بٹگرام کے صحافیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے، پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس بٹگرام

ہفتہ 15 ستمبر 2018 18:16

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) بٹگرام کے صحافیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری ہے۔ عمر اصغر فائونڈیشن کی جانب سے ہزارہ ڈویژن کے پسماندہ ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو میڈیا ورکشاپ میں نظر انداز کر کے ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے بٹگرام کے صحافی محروم رکھے گئے ہیں۔

صحافیوں نے عمر اصغر فائونڈیشن کے حکام سے اپنے امتیازی رویہ پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کیلئے فلاحی تنظیم عمر اصغر فائونڈیشن کے زیراہتمام اسلام آباد میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ضلع بٹگرام کے صحافیوں کو حسب روایت نظر انداز کر کے ناانصافی کی گئی حالانکہ پسماندہ ضلع ہونے کے ناطے بٹگرام سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو تربیتی ورکشاپس میں بھرپور نمائندگی دینے کی ضرورت ہے لیکن عمر اصغر فائونڈیشن والوں نے دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں بٹگرام کے صحافیوں کو مدعو کرنا ضروری نہیں سمجھا جو ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔

پریس کلب بٹگرام و یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران و ممبران نے عمر اصغر فائونڈیشن کے حکام سے اپنے رویہ پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں