ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے بٹگرام بازار اور تھاکوٹ میں چھاپے، گراں فروشوں پر بھاری جرمانے عائد

پیر 20 مئی 2019 14:54

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بٹگرام بازار اور تھاکوٹ میں اچانک چھاپوں کے دوران گراں فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ ناقص اور زائد المعیاد اشیاء کو قبضہ میں لیکر موقع پر ہی اسے تلف کر دیا گیا، مذبحہ خانوں میں جانوروں اور گوشت کا معیار بھی چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بٹگرام ارشد قیوم برکی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہنواز طارق نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد شکیل اور فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ بٹگرام بازار اور تھاکوٹ میں اچانک چھاپے مار کر درجنوں دکانداروں سے ناقص اشیاء برآمد کر کے اسے موقع پر ہی ضائع کر دیا جبکہ مرغ فروشوں، کباب فروشوں اور کریانہ سمیت پھل اور سبزی فروشوں کو ناقص و زائد المعیاد اشیاء رکھنے اور فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

اس موقع پر بازار میں موجود لوگوں نے ڈی ایف سی نے کہا کہ انتظامیہ نے تمام اشیاء خوردونوش کے نرخ مقرر کر دیئے ہیں اور گاہک نرخ نامہ چیک کر کے خریداری کریں اور نرخ نامہ سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں