ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت ڈینگی ایکشن پلان اور خسرہ مہم کے حوالے سے آگاہی اجلاس

بدھ 11 اگست 2021 16:54

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان کی زیر صدارت ڈینگی ایکشن پلان 2021 اور خسرہ مہم کے حوالے سے آگاہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کواجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام سمیت تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔محکمہ صحت کے افسران نے شرکاکو ڈینگی پلان کے متعلق آگاہی دی۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے تمام افسران کو اپنی ذمہ داریوں کے مطابق محکمہ صحت سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں