کوزہ بانڈہ پولیس کی کارروائی سے چوری شدہ 125 موٹرسائیکل برآمد،ملزمان گرفتار

منگل 16 اگست 2022 15:19

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) کوزہ بانڈہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چوری شدہ 125 موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق 8 جولائی 2022ء کو محمد عمران نے اپنے ذاتی ہنڈا 125 موٹر سائیکل کی گمشدگی کی رپورٹ نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف تھانہ کوزہ بانڈہ میں درج کروائی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے ایس ایچ او تھانہ کوزہ بانڈہ نسیم خان کو چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرنے اور ملزم/ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

ایس ایچ او تھانہ کوزہ بانڈہ نسیم خان نے اپنی ٹیم اور پولیس امدادیان کے ذریعہ تین ملزمان ضیاء الاسلام ولد فیض الاسلام، عزیز اللہ ولد محمد بشیر اور محمد اجمل ولد بشیر ساکنان میرا کوزہ بانڈہ کو ٹریس کر کے قبضہ سے چوری شدہ ہنڈا 125 موٹرسائیکل برآمد کر کے حوالہ مالک کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں