بٹگرام پولیس کی جانب سے نماز جمعہ کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعہ 10 مارچ 2023 17:07

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2023ء) ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کے حکم پر ضلع بھر میں نماز جمعہ کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سکیورٹی الرٹ کرتے ہوئے شہریوں کے لئے پر امن ماحول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہر کاوش عوام الناس کے تحفظ کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نماز جمعہ کے دوران موثر گشت کرتے ہوئے امن و امان کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں