اے اے سی ریونیو بٹگرام سےبٹہ موری کے منتخب نمائندوں کی ملاقات، واپڈا امور پر تبادلہ خیال

منگل 14 مارچ 2023 16:56

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بٹگرام محمد سلیم خان نے بٹہ موری شمالی اور بٹہ موری جنوبی کے حکام سے واپڈا کے بقایا جات، کنڈا جات کے خاتمہ سمیت دیگر امور پر ایک میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں جملہ شرکاءنے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بٹگرام محمد سلیم خان کو اس سلسلہ میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔

ویلج کونسل بٹہ موڑی شمالی اور ویلج کونسل بٹہ موڑی جنوبی کے ناظمین، ممبران، معتبرین میٹنگ میں موجود تھے جنہوں نے واپڈا کے بقایا جات، کنڈاجات ہٹانے اور دیگر امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اے اے سی محمد سلیم کو واپڈا سے مکمل تعاون اور بات چیت کے ذریعہ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے یقین دہانی کرائی ۔\378

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں