ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت اجلاس، آٹا کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

منگل 21 مارچ 2023 13:53

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی زیر صدارت رمضان المبارک میں آٹا کی فراہمی کے حوالے سے میٹنگ کاانعقادہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر،ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولراوردیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی ،میٹنگ میں ضلع بھرمیں آٹے کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہر ویلج ونیبرہوڈ کونسل کی سطح پر ڈسٹریبیوشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ مستحق لوگوں کو صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت ایک مہینے کے لیے دس کلوگرام کے تین بیگزدئیے جائیں گے، شہریوں سے درخواست ہے کہ سینٹر آنے سے پہلے 8070 پر میسج ضرور کریں اور اہل ہونے کی صورت میں سینٹر پر تشریف لائیں،ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ اس پروگرام کے تحت مقرر کردہ ڈیلرزکی نگرانی کریں اورعوام کوسہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں