ڈسٹرکٹ جیل کے قید یو ں میں عید گفٹس کی تقسیم انکے چہروں پر خوشیا ں بکھیرنا ہے، ڈپٹی کمشنر بھکر

اتوار 2 جون 2019 18:30

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2019ء) ڈسٹرکٹ جیل کے قید یو ں میں عید گفٹس کی تقسیم انکے چہروں پر خوشیا ں بکھیرنا ہے، مخیر حضرات کی معاونت سے 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کر کے تین قیدیوں کو رہائی دلوا دی گئی ہے، رہا شدہ قیدیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر کے معاشرے میں انقلابی سوچ پیدا کی جائے گی جو کہ اپنی نو عیت کا منفرد اقدام ہو گا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر ڈ وقاص نے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد محسن رضاڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقع پر قیدیوں میں عید گفٹس کی تقسیم کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ 35 قید یوں جن میں 16 مرد،13 نو عمر،4 عورتیں اور 2 بچے شامل ہیں ، میں عید گفٹس کے حوالے سے عید کے سوٹ ،کھلونے،،بسکٹ، چاکلیٹ وغیرہ تقسیم کئے گئے ہیں جب کہ 3 قیدیوں جن کے ذمہ 50 ہزار روپے جرمانہ بنتا تھا وہ بھکر کے مخیر حضرات کے تعاون سے جمع کروا دیا گیا ہے جس کے بعد ان 3 قیدیوںکو رہائی نصیب ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ قیدی کی سوچ کو تبدیل کرنے کے لئے یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور میری کو شش ہے کہ ان قیدیوں کو معاشرے کا ہنر مند اور مفید شہری بنا یا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں