بھکر، ایم ایم روڈ پر کار موڑ کاٹتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

جمعہ 20 جولائی 2018 17:01

بھکر۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ترنگڑانوالہ کے قریب ایم ایم روڈ پر کار کا ٹرالر سے تصادم کے نتیجہ میں4 افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق تحصیل کلورکوٹ کے نواحی علاقہ ترنگڑانوالہ کے قریب ایم ایم روڈ پر کار موڑ کاٹتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں پپلاں کے رہائشی 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں