بھکر، دھند کے باعث ٹرک رکشے پر الٹ گیا، 2افراد جاں بحق

پیر 10 دسمبر 2018 16:43

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پنجاب کے ضلع بھکر کے قصبے دریا خان میں شدید دٴْھند کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔دریا خان میں میانوالی ملتان روڈ پر شدید دھند کے باعثٹرک رکشے پر اٴْلٹ گیا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی ٹرک کے نیچیپھنسی ہوئی لاشیں نکال لی گئیں ہیں، ٹرک کا ذرائیور زخمی ہوا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ لاشوں اور زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں