ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاچاروں مانیٹرنگ ٹیموں کے آٹھ افسران سے حلف

ہفتہ 30 جون 2018 15:20

بھکر۔30جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نثار بیگ کے زیر صدارت ایک خصوصی تقریب انکے دفتر میں منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وقاص رشید اور ضلع میں صوبائی اسمبلی کے چاروں حلقہ ہائے انتخاب کے مانیٹرنگ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نثاربیگ نے تقرب میں ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وقاص رشید اور چاروں مانیٹرنگ ٹیموں کے آٹھ افسران سے حلف لیا ۔

انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی کامل عملداری یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مانیٹرنگ ٹیموں کے افسران کو تاکید کی کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی روزانہ رپورٹ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو پیش کی جائے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں