بھکر،بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،مزید7بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 18 جنوری 2019 22:55

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، واپڈا ٹاسک فورس نے مزید7بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق حکومتی احکامات پر واپڈا تاسور کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز منکیرہ بھکر کلورکوٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے ساتھ بجلی چوروں کو بے نقاب کیا گیا تھانہ صدر کے علاقہ کنیری میں واپڈا ٹاسک فورس نے چھاپے مارتے ہوئے 3بجلی چوروں محمد آصف۔

محمد یوسف اور عمر حیات کے خلاف کارروائی کی جبکہ کلورکوٹ میں 2 بجلی چوروں صوفی محمد اور محمد عدنان جبکہ منکیرہ کے علاقہ پٹی بلندہ میں انوارالحسن شاہ نامی شخص نے ڈائریکٹ تار لگا رکھی تھی اور بجلی چوری کر رہا تھا بجلی چوری میں ملوث سات ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں