کھلی کچہریو ں کے مطلوبہ ثمرات عوام کو فراہم کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنربھکر

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:10

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر ہفتہ وار بنیادپر منعقد کی جانے والی کھلی کچہریو ں کے مطلوبہ ثمرات عوام کو فراہم کئے جائیں گے اور ضلع کے ہر تحصیل ہیڈ کوارٹرزپر کھلی کچہری منعقد کرکے عوام اور ضلعی انتظامیہ کے مابین روابط کو مستحکم بنانے کیساتھ ساتھ عوام کے مسائل کا حل انکی دہلیز پر یقینی بنایا جائے گا ۔

یہ بات انہوں نے ایم سی ہال کلورکوٹ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر سرکاری محکموں کے سربراہان اور تحصیل انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے جبکہ کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کئے جن کے فوری حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے سرکاری محکموں کے افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے اور ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے تعمیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اس موقع پر کہاکہ عوام کو پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے ضمن میں اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوںنے عوام کو یقین دلایا کہ انکے پیش کردہ مسائل کو کم ازکم وقت میں حل کرکے انکو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔اس موقع پر شہریوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ہفتہ وار بنیاد پر کھلی کچہریا ں منعقد کرنے کا فیصلہ عوام دوست اقدام ہے اور اس اقدام سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں