بھکر، پا کستان سیٹزن پورٹل پر موصولہ عوامی مسائل کو بلاتاخیر حل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر آصف، علی فرخ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:09

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء)ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے کہا ہے کہ پا کستان سیٹزن پورٹل پر موصولہ عوامی مسائل کو بلاتاخیر حل کیا جائے اس ضمن میں موصولہ شکایات متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے حل ہونے پر متعلقہ محکمہ کے سربراہا کمپلیننٹ سے بذریعہ ٹیلی فون مذکورہ سروس کے بارے میں فیڈ بیک وصول کرکے رپورٹ انہیں پیش کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ احکامات پا کستان سیٹزن پورٹل کے سلسلہ میں ایک خصوصی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی خالد مسعود فروک اور دیگر سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل کا حل حکومتی گائیڈلائن کے مطابق یقینی بنا نے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سربراہان محکمہ جات پر واضح کیا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں غفلت اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہر گز قابل برداشت نہیں ہے ۔انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ مذکورہ پورٹل پر سروس ڈلیوری کا عمدہ ترین اور حسب منشا معیار برقرار رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ اہلیت کا ثبوت دیا جائی

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں