دریاخان ، ٹرالر اور ایمبولینس میں خونی تصادم، ایک ہی خاندان کے 9 افرا د زندہ جل کر جاں بحق

پیر 21 اکتوبر 2019 22:35

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) بھکر سے راولپنڈی ہسپتال میں مریض لے کر ایمبونس میں جانے والے ایک ہی خاندان کے ڈرائیور سمیت 9 افرادمیانوالی مظفرگڑھ روڈ پر ٹرالر اور ایمبولینس میں خونی تصادم کے نتیجہ میں آگ لگنے سے زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات بھکر کی نواحی بستی الف سیال سے رالولپنڈی ہسپتال میں مریضہ لے کر جانے والی پرائیوٹ ایمبولینس نمبریLES-7212ہیڈ پکہ (میانوالی)کے قریب سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرالر نمبریJU-8076سے ٹکراگئی ٹرالر کی تیز رفتاری کیوجہ سے تصادم اتنا شدید تھا کہ ایمبولینس ٹرالر سے ٹکرا کر سڑک کے اطراف میں جنگل میں جاگری اور ایمبولینس میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث زوردار دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی جسکی وجہ سے ایمبولیس میں سوار دو بچی3مرد سمیت4خواتین زندہ جل کر راکھ ہوگئیں جاں بحق ہونیوالوں میں محمد نوید، محمد ندیم پسران اللہ بخش،غلام حسین ولد عبدالرحمن،مریداں بی بی زوجہ محمد ہاشم،جویریہ بی بی،صبا بی بی زوجہ عمردراز،انشال بی بی دختر عمر دراز،تاجو بی بی شامل ہیں جبکہ ایک بچے جسکی عمر1سال تھی کا نام معلوم نہیں ہو سکا جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ضلع بھکر کے نواحی علاقہ الف سیال بھکر نشیب کے رہائشی بتائے جاتے ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا نعشوں کے جل جانے کیوجہ سے نعشوں کی شناخت ناممکن ہوچکی ہے جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا کندیاں پولیس نے نامعلوم ٹرالر ڈرائیور کیخلاف زیر دفعہ322ت پ مقدمہ درج کر لیا ہی9افراد کی المناک ہلاکت کی خبر علاقہ بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور فضا انتہائی سوگوار ہوگئی تاہم اس ہولناک حادثہ پر تاحال کسی بھی سیاسی شخصیت کا کوئی ردعمل منظر عام پر نہ آیا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں