ڈی پی او بھکر کی زیرصدارت کرائم میٹنگ،ضلع بھر کے پولیس افسران کی شرکت

میٹنگ میں امن وامان کی صورتحال اور پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 2 جولائی 2020 22:26

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاکی زیرصدارت پولیس لائن بھکر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ودیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں امن وامان کی صورتحال اور پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔دوران میٹنگ انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس شعیب دستگیر کے ویثرن کیمطابق ڈی پی اوبھکر کیپٹن (ر)محمد علی ضیا نے پولیس افسران پر زور دیا کہ عوامی شکایات کا ازالہ آئی جی پنجاب کی ترجیہات میں شامل ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے پولیس افسران کو تنبہہ کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اورعوام الناس کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ معاشرتی جرائم کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے اورمنشیات فروشی، ناجائز اسلحہ مافیا، سود خوری، جوا اور جسم فروشی میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے اس سلسلہ میں تمام افسران کی ہفتہ وار بنیاد پر پراگرس چیک کی جائیگی اور سستی و غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ ضلع بھکر میں قانون کی بالادستیامن وامان کا قیام اور جرائم سے پاک کرنا میرے منشور میں شامل ہے جس کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلایا جائے اور ڈکیتیچوریرابریراہزنی کی وارداتوں میں ملوث افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کرکے گرفتاری عمل میں لائی جائے۔مزید DPO بھکر نے تمام SDPOsکو ہدایات کیں کہ گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے ۔

انہو ں نے مزید کہاکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے لیکن اسے مزید بہتر اور تیز کیا جائے تاکہ کرائم کی شرح میں مزید کمی لائی جاسکے۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز سے کہاکہ زیرالتوا مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر حقائق کی روشنی میں تمام قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر یکسوکریں اورتھانوں کا ماحول عوام دوست بنانے کیساتھ ساتھ تھانوں میں صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھا جائے اورتھانوں میں آنیوالے والے سائلین کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کو میرٹ پرحل کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں