بھکر کی تحصیل دریا خان میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو قتل کر دیا گیا

پیر 20 جولائی 2020 22:41

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2020ء) بھکر کی تحصیل دریا خان میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو قتل کر دیا گیا ۔ خاتون کے خاوند بھائی اور والد پر دونوں کے قتل کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کو چھپانے کے لئے خاتون کی خاموشی سے تدفین کر دی گئی ہے ۔ واقعہ کا مقدمہ 8 نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ۔ خاتون کی قبرکشائی کے لئے عالقہ مجسٹریٹ کو درخواست دے دی گئی ہے پولیس کے مطابق مقتولین قریبی رشتے دار تھے اور وہ جنوبی وزیرستان کے رہائشی ہیں ۔ ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں