بھکر،ضلع بھر میں عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں مجالس و جلوسوںکیلئے عمدہ ترین انتظامات یقینی بنائے جائیں، ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود

پیر 24 اگست 2020 23:46

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2020ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں مجالس و جلوسوںکیلئے عمدہ ترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اس ضمن میں تمام صوبائی و وفاقی محکمہ جات اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن سرانجام دیں اس ضمن میں کسی بھی انتظامی محکمہ کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ منتظمین کو اس امر کا پابند بنائے کہ مجالس و جلوسوں میںعزاداران کو کورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پر ضرور عملدرآمد کروایا جائے بالخصوص فیس ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس میں منعقدہ محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آر پی او سرگودہا ڈویژن افضال احمد کوثر ،ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا ،ڈی پی او محمد علی ضیاء سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں کی تفصیلات اور اس سلسلہ میں کئے گئے اقدامات بارے مکمل بریفنگ دی ۔انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ ایام محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع کی تمام تحصیلوں میں متعلقہ امور کے حوالہ سے متعلقہ محکمہ جات نے موئثر انداز میں انتظامات یقینی بنائے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ مجالس و جلوسوں کی موثئر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت ڈی سی آفس میںخصوصی طور پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جو عشرہ محرم میں چوبیس گھنٹے کام جاری رکھے گا ۔

علاوہ ازیں انہوں نے ضلع بھر کے مجالس و جلوسوں کی مجموعی تعداد اور انتظامی امورکے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر آر پی او سرگودہا ڈویژن افضال احمد کوثر نے ضلع بھر کے مجالس کے مقامات اور ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی کے حوالہ سے ضلعی محکمہ پولیس کو سیکیورٹی کے حوالہ سے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور دریائی پتنوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے ۔

اسموقع پر ڈ پی و محمد علی ضیاء نے سیکیورٹی انتظامات بارے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے جس میں سرچ آپریشن ،ضلع کے داخلی و خارجی راستوںسمیت مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اس سلسلہ میں تمام مجالس و جلوسوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے قائم کئے گئے کنٹرول روم سے مانیٹر بھی کیا جارہا ہے #

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں