بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار، 02 من 32 کلوگرام چرس برآمد

بدھ 25 اگست 2021 19:08

احمدپورشرقیہ۔25اگست  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25اگست 2021ء ی) :تھانہ صدر بہاول پور پولیس  نے بین الصوبائی منشیات سمگلر  کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی دو من 32 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اے ایس پی صدر سرکل کی زیرنگرانی اسپیشل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر تھانہ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان کو گرفتار کرلیا،جو کہ بہاول پور کا رہائشی اور بہاولپور کے علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا، جس کے قبضہ سے 02 من 32 کلو 800گرام چرس برآمد کرلی، جبکہ منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا، جس سے مزید تفتیش  بھی جاری ہے اوراہم انکشافات بھی متوقع ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اے ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او اور اس کی پوری ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ کے اعلان بھی کیا

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں