رمضان نگہبان پیکج کے تحت ڈپٹی کمشنر کا مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق حقدار گھرانوں میں مفت راشن کی تقسیم کا آغاز

پیر 4 مارچ 2024 18:43

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق حقدار گھرانوں میں مفت راشن کی تقسیم کا آغاز کردیا ہے،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 مارچ تک ضلع کے رجسٹرڈ افراد کے گھروں کی دہلیز پر مفت راشن کی ترسیل کا عمل مکمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے مجموعی طور پر 191 ڈسپیچ ٹیمیں ہمہ وقت متحرک ہیں جو مستحقین کے گھروں تک خشک راشن پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیں گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان نگہبان پیکج حکومت پنجاب کا منفرد اور تاریخی اقدام ہے جس سے ضلع بھر کے ایک لاکھ 22 ہزار 8 سو 70 خاندان مستفید ہونگے۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کے پیکنگ پوائنٹس کی تسلسل کیساتھ کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ راشن کی کوالٹی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جاسکے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل دریا خان میں پیکنگ پوائنٹس کا دورہ کیا ، اشیائے ضروریہ کوالٹی اور اشیاء کو محفوظ بنانے کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔\378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں