ڈپٹی کمشنر بھکرکے زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹی اتھارٹی کا خصوصی اجلاس

جمعرات 7 مارچ 2024 14:29

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنربھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹی اتھارٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرکو سیکریٹری ڈی آر ٹی اے شیر بہادرنے جنرل بس سٹینڈ کی صفائی ستھرائی سمیت مجموعی صورت حال،رجسٹریشن آف ریٹوفیٹیڈ،اوور لوڈنگ،گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی کی تنصیب اور گیس ری فیلنگ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے لاری اڈا میں مسافرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ پولیس سیکریٹری ڈی آرٹی اے،ٹریفک پولیس اور ہائی ویز پولیس کو ہدایات جاری کی کہ رکشوں کی ریٹوفیٹیڈ کیلئے کارروائیوں کومزید تیز رفتار بنایا جائے تاکہ انکی رجسٹریشن کا عمل مکمل تاکہ انکو ریگولرائز اس سلسلہ میں متعلقہ افسران مستقل طورپر آپسی تعاون کو برقرار رکھیں اور مشترکہ طور پر کارروائیاں جاری رکھیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کی کہ گاڑیوں میں سلنڈرز نصب کرنیوالے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لیں اور انکی گاڑیوں کو بند کیا جائے۔ \378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں