ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا سبزی و فروٹ منڈی کاوزٹ

جمعرات 14 مارچ 2024 17:23

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ڈی پی او محمدنویدکے ہمراہ صبح سویر ے سبزی و فروٹ منڈی کادورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کا عملہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنی حقیقی ذمہ داریاں پوری کرے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ سرکاری نرخوں کاعام مارکیٹ میں نفاز یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ باہر مارکیٹس میں نکلیں اورسرکاری نرخوں پراشیاء کی دستیابی پر عملدرآمدیقینی بنوائیں۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڑھتی حضرات عام آدمی کوریلیف کی فراہمی میں اپنا کردارادا کر یں خوشنودی خدااور غریب آدمی کیساتھ بھلائی کی نیت سے اپنے نفع کی شر ح کو کم کریں۔ڈپٹی کمشنر نور محمداعوان اور ڈی پی او محمد نوید نے اپنی نگرانی میں سبزی وپھلوں کے نرخوں کی بولی کا عمل مکمل کروایا ۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں