محتسب پنجاب ریجنل آفس بھکر میں ورلڈ فاریسٹ ڈے کی مناسبت سے شجرکاری کا اہتمام

بدھ 20 مارچ 2024 17:32

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی ہدایات کی روشنی میں محتسب پنجاب ریجنل آفس بھکر میں ورلڈ فاریسٹ ڈے کی مناسبت سے شجرکاری کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر کنسلٹنٹ محتسب پنجاب ریجنل آفس بھکر ڈاکٹر خالد حسین بلوچ نے دفتر کے احاطہ میں پودا لگایا۔ڈی ایف او اسد شیرازی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کنسلٹنٹ محتسب پنجاب ریجنل آفس ڈاکٹر خالد حسین بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ درخت لگانا سنت نبویﷺہے ہر شہری کو اس سنت پر ضرور عمل کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ درخت نہ صرف آلودہ ماحول کو صاف کرنے کا ذریعہ ہیں بلکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کا بھی اہم ذریعہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص شجرکار بن کر قومی ترقی کے اس فریضہ میں اپنا کردار ضرور ادا کرے تاکہ صاف ستھرے ماحول کی ترویج کیساتھ ساتھ معاشی استحکام کو بھی یقینی بنایا جاسکے ۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں