ماحولیاتی بہتری اور معاشی فوائد کے اعتبار سے درختوں کی اہمیت مسلمہ ہے ، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 مارچ 2024 15:49

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرنور محمد اعوان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی بہتری اور معاشی فوائد کے اعتبار سے درختوں کی اہمیت مسلمہ ہے جس کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ شجرکاری مہموں کے دوران سرکاری و نجی شعبہ کا بھرپور اشتراک یقینی بناکر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔انہوں یہ بات ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ سی ٹی ٹی ایم ہائی سکول میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقاریب میں طلباوطالبات کیساتھ ملکر پودے لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈی ایف او اسد عباس شیرازی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک غلام رسول جھمٹ اور سی ای او ایجوکیشن چوہدری عبدالرحمن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے جنگلات کے فروغ وتحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ شجرکاری مہموں کے دوران لگائے جانیوالے پودوں کے مکمل درخت بننے تک انکی حفاظت اور دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے تاکہ ان درختوں سے ماحولیاتی بہتری اور معاشی فوائد حاصل کئے جاسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی ہم نے ضلع بھر میں 20 لاکھ پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا تھا اور امسال بھی ضلع بھر کے سرکاری و نجی سیکٹرز میں لاکھوں پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ دیگر سرکاری محکموں،تعلیمی اداروں خصوصاکاشتکاروں کو بڑی تعداد میں تیز بڑھوتری والے پودوں کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر ڈی ایف او اسد عباس نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کے اہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ آج ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں 40 ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے سکول و کالجز کے طلباء و طالبات میں سینکڑوں مفت پودے تقسیم کئے ۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں