ملزمان کے قبضے سے 07 لاکھ 90 ھزار روپے اور 125 موٹر سائیکل برامد 07 ملزمان اشتہاری گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 22:30

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) تھانہ صدر بھکر پولیس نے کامیاب کارروائی میں متعدد چوری ڈکیتی کی واردات کا گینگز گرفتارکر لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے 07 لاکھ 90ھزار روپے اور 125 موٹر سائیکل برامد 07 ملزمان اشتہاری گرفتار، ملزمان سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل 125 روپے مالیتی دو لاکھ بیس ہزار روپے۔ چوری شدہ سولر موٹرز مالیتی دو لاکھ پچاس ہزار روپے ۔

06عدد سولر پلیٹ 03 لاکھ 20 ہزار روپے کل مالیتی 07لاکھ 90 ھزار روپے برآمد۔

(جاری ہے)

گینگ متعدد چوری اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے گینگز میں عارف۔عرفان۔رضا محمد۔غلام۔قاسم۔صفدر۔عمران۔ شامل ہیں ۔جو تھانہ صدر بھکر کے مختلف ایریاز میں واردات کرتے تھے ۔ گینگ کو گرفتار کرنے میں پولیس تھانہ صدر نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید طریقے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اور کامیاب پولیس ٹیم کے ھمراہ ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے۔ تھانہ صدر بھکر پولیس نے 07 کس اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ڈی پی او بھکر محمد نوید نے کہا کہ پولیس افسران انصاف اور جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں