تحریک انصاف کے امیدوار ووٹوں کو تقسیم کر کے پی پی کو کامیاب کروانا چاہتے ہیں‘ڈاکٹر مبشر احمد گجر

اتوار 28 اپریل 2013 17:50

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28اپریل۔ 2013ء) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر مبشر احمد گجر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار ووٹوں کو تقسیم کر کے پی پی کو کامیاب کروانا چاہتے ہیں اس لئے ووٹروں کو چاہیے کہ وہ ایماندار اور صالح قیادت کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں۔جماعت اسلامی کے امیدواروں اور رہنماؤں پر بدعنوانی کا کوئی بھی دھبہ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چونا بازار میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں عورتوں اور لوگون کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر مبشر احمد گجر نے کہا ہے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے اور ٹیکس ادا کرنے والون کو کوئی سہولت نہیں دی جارہی ہے۔انہون نے کہا کہ ایوان صدر کا سالانہ خرچہ6کروڑ اور وزیر اعظم ہاؤس کا سالانہ خرچہ5کروڑ ہے جبکہ تعلیم جیسی بنیادی ضرورت پر 4کروڑ خرچ کئے جا رہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے آپ اندازہ لگائیں کہ ٹیکس کو عوام پر خرچ کرنے کی بجائے کس بے دردی سے لوٹا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار سے اچھا کوئی دوسرا امیدوار ہے تو ہم اس کے حق میں دستبردار ہونے کو تیار ہیں۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد حمد غوری نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر نوجوانوں کی تنظیم جھولے لال گروپ نے جماعت اسلامی کے امیدوار کی ہمایت کا اعلان کیا۔

صوبائی اسمبلی کے امیدوار حلقہ پی پی29چوہدری رفاقت وڑائچ نیاپنے خطاب میں کہا کہ وہ اسمبلی میں پہنچ کر اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کوشش کرے گے اور عوام کو تھانے کچہری کی سیاست سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالف امیدوار جو پہلے پانچ سال اقتدار میں رہ چکے ہیں انہوں نے آپ کی جو خدمت کی وہ آپ کے سامنے ہے۔پارٹیاں بدلنے والے اپنے اقتدار کے لئے پارٹیوں سے بے وفائی کرتے ہیں وہ آپ سے کیا وفا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں