ڈپٹی کمشنر بھکر کے حکم پر بھل صفائی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

جمعرات 28 دسمبر 2023 15:31

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا ہے کہ ضلع میں 13جنوری سے شروع ہونیوالی بھل صفائی مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی اس سلسلہ میں متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں جن کا بنیادی مقصد بھل صفائی مہم کے حسب منشاء اہداف کی سو فیصد تکمیل یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ای انہار محمد نواز بھٹی نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں بھل صفائی مہم کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھکر کینال ڈویژن میں 138اور خانسر کینال ڈویژن میں 131 میل نہروں میں سے بھل نکالا جائے گا اس ضمن میں ٹینڈرنگ کا عمل تکمیل کے مراحل میں ہے۔ایس ای انہار نے مزید بتایا کہ بھل صفائی مہم کی موثر سو فیصد کامیابی کیلئے مشینری اور افرادی قوت پر مشتمل خصوصی پلان مرتب کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کیمطابق کاشتکاروں کو نہری پانی کی مطلوبہ مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے بھل صفائی مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی اور نہری موگوں کی حسب ضرورت تعمیر و مرمت بھی مکمل کی جائے ۔\378

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں