بھلوال ،تیز رفتار ٹرالے کی رکشے کو ٹکر، 2 خواتین جاں بحق

بدھ 27 دسمبر 2023 19:35

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2023ء) بھلوال کے علاقے سلطان پور نون کے قریب تیز رفتار ٹرالے کی رکشے کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر13 کی رہائشی خواتین شہناز بی بی اور سیدہ بی بی سلطان پور نون اڈا پر رکشے میں بیٹھی تھیں کی پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالے نے سامنے سے آنے والی کار کو بچاتے ہوئے رکشے کو ٹکر مار دی جس سے دونوں خواتین جاں بحق ہوگئیں، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں