بھلوال ،پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو بانی قائد تحریک انصاف کی کال پر ریلی نکالنے سے روک دیا

ہفتہ 2 مارچ 2024 17:23

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو بانی قائد تحریک انصاف کی کال پر ریلی نکالنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن مالٹا چوک میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سہیل اختر گجر کے ڈیرہ کے باہر ریلی کے لئے جمع ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی میاں وقار احمد نے ریلی کی قیادت کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ انہیں ریلی نکالی کی اجازت نہیں اس لئے ہرامن طور پر منتشر ھوجائیں۔

جس پر کارکنوں نے مالٹا چوک میں ڈیرہ کے سامنا نعرہ بازی اور احتجاج کیا اور پٴْرامن طور پر منتشر ھوگئے۔اس موقع پر چوہدری ناصر وڑائچ سابق سٹی ناظم نے کہا کہ پٴْرامن احتجاج ھمارا حق ھے۔اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ھم نہتے سیاسی کارکنوں سے نجانے کیوں خوف زدہ ہیں۔ھمارا ہر احتجاج ہرامن اور قانون واخلاق کے دائرہ میں ھوگا۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں