بھلوال ،تیز رفتار ڈمپر کی 3موٹر سائیکلوں کو ٹکر ، 4افراد جاں بحق ،2افراد زخمی

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:50

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) بھلوال کے علاقے اجنالہ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی 3موٹر سائیکلوں کو ٹکر سے 4افراد جاں بحق اور2افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سرگودھا منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے بھلوال کے رہائشی احتشام ،زنیب اور محمد عامر اہل خانہ کے ہمراہ گھر واپس آ رہے تھے کہ اجنالہ روڈ پر قدرت آباد کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے پیچھے سے انھیں ٹکر مار دی جس سے 4جاں بحق ہو گئے جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور پولیس موقع پر پہنچ گئی،زخمی افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں حسن، مطیع اللہ، احتشام اور آمنہ شامل ہیں جبکہ زنیب اور عامر شدید زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں