جو شخص چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے اس نے ابھی تک عوام کو منشور ہی نہیں دیا ، بلاول بھٹو زرداری

بدھ 24 جنوری 2024 20:04

جو شخص چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے اس نے ابھی تک عوام کو منشور ہی نہیں دیا ، بلاول بھٹو زرداری
بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو شخص چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے اس نے ابھی تک عوام کو منشور ہی نہیں دیا ،حکومت ملی تو اپنے تمام دس نکاتی منشور پر عمل کرکے ملک اور عوام کو ترقی دینگے ، میں الیکشن میں گالی گلوچ کی سیاست کو ختم کرنے آیا ہوں، ہم نے نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں کرنی ، ہم نے لڑائی لڑنی ہے تو غربت سے بے روزگاری سے لڑنی ہے ،نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے ،میرے ایجنڈے کی نقل کی جاری ہے مگر بتانا چاہتا ہوں نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ،پرانے سیاستدانوںکی وجہ سے پورا معاشرے تقسیم ہوچکا ہے ، آٹھ فروری کو تیر پر مہر لگا کر شہید بی بی کے بیٹے کو کامیاب کروائے وعدہ ہے جو منشور قائد عوام اور محترمہ شہید نے دیا تھا میں بھی اسی پر عمل کرکے آپ کے دکھوں کا مداوا کرونگا،ہم امیر اور اشرافیہ کی سبسڈی ختم کرکے عوام کو دینگے ۔

(جاری ہے)

بھلوال میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اپنے خواتین کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا اپنے کسانوں کیلئے بے کسان کارڈ اور اپنے مزدوروں کیلئے بھی جن کو قائد عوام نے حق اور آواز دلوائی تھی ان کے لئے بھی محنت کا صلہ دینا چاہتا ہوں اور ان کے لئے بے نظیر مزدور کارڈ کا اجراء کرینگے تاکہ مزدور کومالی مدد پہنچے تمام سہولیات ان کو گھر تک پہنچائی جائیں چاہیے وہ کسی بھی جگہ کام کررہا چاہیے صنعت میںفیکٹری میں یا کسی کے گھر میں اس کو یہ مزدور کارڈ ملے اور ان کے تمام مسائل کی ذمہ داری حکومت اٹھائے تاکہ وہ اپنی مزدوری کی جانب سے بے فکر ہوجائے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اپنے نوجوان بہن اوربھائیوں کوسمجھاتا ہوں کہ ووٹ آپ کی طاقت ہے ووٹ کا حق قائد ذوالفقار علی بھٹو نے آپ کو دلوایا تھا اب آپ پر ہے کہ اسی شخص کو ایک بار پھر مسلط کیا جائے جس نے پہلے تین بار آپ کو مایوس کیا ہے اور اب چوتھی بار آپ پر مسلط ہونا چاہتا ہے آپ تیر پر مہر لگائے ہم آپ کو بے نظیر یوتھ کارڈ کے ذریعے معاشی مدد کرینگے تاکہ آپ کو روزگار ملنے میں آسانی ہو آپ کی معاشی اور تعلیمی مدد کی جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھوک مٹائو پروگرام یونین کونسل کی سطح پر شروع کررہے ہیں تاکہ کوئی بھی ہمارے ملک میں بھوکا نہ سوئے اس کے علاوہ ملک کے ہر ڈسٹرکٹ میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائینگی اس کے لئے بے نظیر ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا جائے گا سندھ کی طرح پنجاب میں اور ملک کے دیگر صوبوں میں بھی مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائینگی یہاں جو تین بار وزیراعظم بنا وہ بھلوال میں ایک ہسپتال نہیں بنا سکا اس لئے آپ تیر پر مہر لگائیں میں بھلوال میں پھر اور ان کے رائیونڈ میں بھی ہسپتال بنائوں گا تاکہ وہ مفت علاج کرواسکیں اور لندن نہ بھاگ سکیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تعلیم کیلئے ہمارے بہن بھائیوں کو دور دور علاقوں میں جانا پڑتا ہے میرا وعدہ ہے بے نظیر شہید کے بیٹے کا وعدہ ہے آٹھ فروری انتخابات میں حکومت ملی تو ہر ڈسٹرکٹ میں تعلیمی ادارے کالجز اور یونیورسٹیز بنائینگے تاکہ میرے بہنوں کو دوسرے علاقوں میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے وہ اپنے ہی علاقے میں جدید تعلیم حاصل کرسکیں یہ وعدہ قائد عوام اور اور بے نظیر شہید کے بیٹے کا وعدہ ہے اس لئے آپ ہمیں موقع دیں ہم آپ کے ساتھ مل کر غربت ، بے روزگاری کا مقابلہ کرینگے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے بہنوں میرے بھائیوں آپ نے جو میاں صاحب کا جو پہلا دور دیکھا ہے وہ آمریت کے دور سے کم نہیں تھا آپ نے مشرف کا دور بھی دیکھا آپ نے خان کا دور بھی دیکھاہے اب ہم 2024ء میں داخل ہورہے ہیں اب پاکستان کے عوام فیصلہ کریں کہ وہ وہ سیاست چاہتے ہیں جو نفرت اور انتشار کی سیاست ہے یا ایسا سیاستدان آئے وہ آپ کی بہنوں اور بیٹیوں کے گریبان پکڑ کر ان کو سڑکوں پر گھسیٹے کیا یہ ہماری قسمت میں لکھا ہے اس لئے میں ملک کے کونے کونے میں عوام کے پاس جارہا ہوں میں آپ کی طرف دیکھ رہا ہوں باقی سارے سیاستدان خلائی مخلوق کی جانب دیکھ رہے ہیں شہید محترمہ کا بیٹا آپ کی طرف دیکھ رہا ہے اس لئے انشاء اللہ موقع دیںتو یہ پرانی اور انتقام کی سیاست ہے اس کو دفن کردینگے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے خون دیکر ملک میں جمہوریت کی آبیاری کی ہے صرف عوام کیلئے کہ اس ملک کے غریب عوام کو ان کے حقوق مل سکیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گئے کیونکہ شہید محترمہ نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے مجھے سکھایا گیا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اس لئے میں کہیں اور نہیں دیکھ رہا صرف عوام کو دیکھ رہا ہوں یہ پاگل پن ہے کہ ایک ہی شخص کو بار بار وزیراعظم بنا کر یہ امید رکھنا کہ وہ آپ کے مسائل حل کردے گا جس نے صدر زرداری کو جیل میں ڈالا زبان کاٹی ان سے کسی قسم کی بھلائی کی توقع نہیں رکھی جاسکتی آپ مجھے اپنا وزیراعظم بنائینگے تو آپ کو محترمہ شہید بے نظیر بھٹو اور قائد عوام کی جھلک نظر آئیگی جس طرح انہوں نے عوام کو حقوق دلوائے منشور مکمل کیا میرا وعدہ ہے میں بھی ایسا ہی کرونگا اس لئے ترقی کے نشان تیر پرمہر لگائیں شیر کا شکار کرنا ہے تو تیر پر مہر لگائیں ۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں