بھلوال،نوجوان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق

منگل 26 مارچ 2024 22:45

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) نواحی قصبہ دھوری میں لڑنے کیلئے آنے والا نوجوان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سدھوال کا رہائشی نوجوان حماد علی اپنے دوستوں کی لڑائی لڑنے دھوری آیاجہاں اچانک فائرنگ سے حماد جاں بحق اورایک دکاندار محمد اشرف زخمی ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حماد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا جس شخص سے لڑنے یہ لوگ دھوری آئے تھے ،وہ ٹیلر ماسٹر اپنی دکان پر موجود نہ تھا جس پر ان افراد نے اس کے ملازم کو مارا پیٹا اور فائرنگ کی جس کے دوران فائر لگنے سے حماد جاں بحق جبکہ اشرف زخمی ہوگیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں