بھلوال، کئی برس سے بند بوسیدہ مکان سے پھندا لگی پرانی لاش برآمد

پیر 29 اپریل 2024 23:41

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کئی برس سے بند بوسیدہ مکان سے پھندا لگی پرانی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے جسم سے گوشت جھڑ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھلوال کے علاقے ظہور حیات کالونی میں ایک مکان کئی برس سے بند ہونے کے باعث اس کی چھتیں گر گئی تھیں ،کاغذ چننے والے شخص نے مکان کے اندر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے اندر جھانکا تو ایک خاتون کی لاش مکان کے شہتیر کے ساتھ لٹک رہی تھی خاتون کے جسم پر برقعہ پہنا ہوا ہے تاہم کافی پرانی لاش ہونے کی وجہ سے جسم سے گوشت جھڑ چکا ہے پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں