بھلوال،2 موٹر سائیکل ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے

جمعہ 17 نومبر 2023 17:10

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2023ء) بھلوال کے نواحی علاقہ سالم کے قریب پھلروان روڈ پر 2 موٹر سائیکل ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پھلروان کے رہائشی عبداللہ اور ابوبکر موٹر سائیکل پر پھلروان سے سالم آ رہے تھے کہ ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے انے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے جس سے عبداللہ اور حفیظ اللہ ابوبکر موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ رکھ چرگاہ کا رہائشی ظفر اور اس کی دو بچیاں زخمی ہو گئیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر پھلروان منتقل کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں