بھلوال،اجنالہ روڈ پر کھیتوں سے ملنے والی لاش سابق پولیس ملازم کی بیٹی کی نکلی

بدھ 24 اپریل 2024 22:05

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) بھلوال کے علاقے اجنالہ روڈ پر کھیتوں سے ملنے والی لاش سابق پولیس ملازم کی بیٹی کی نکلی جو 3روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھلوال کے علاقے اجنالہ روڈ پر ایک دوشیزہ کی لاش ملی تھی جو سیٹلاٹ ٹائون بھلوال کے رہائشی سابق پولیس ملازم محمد نواز کی بیٹی میرب نواز کی نکلی جس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے ۔

(جاری ہے)

قائمقام ڈی پی او فرحان اسلم نے مقتولہ کے گھر جا کر لواحقین سے ملاقات کی اور تفتیش میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے اس سے زیادتی کے حوالے سے شواہد نہیں ملے، نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم جیو فینسنگ اور جدید ذرائع کے ذریعے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ اصل ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے ۔اس موقع پر مقتولہ کے والد محمد نواز نے پولیس کی کارروائی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں