مسلم لیگ ن کی حکومت خطہ میں نظام حکومت کو قانون و قاعدے سے مکمل ہم آہنگ کرنے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے،

چیئرمین وزیراعظم معائنہ عملدرآمد کمیشن

منگل 26 دسمبر 2017 18:01

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2017ء) چیئر مین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن و ممبر اسمبلی کرنل (ر) وقار احمد نور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خطہ میں نظام حکومت کو قانون و قاعدے سے مکمل ہم آہنگ کرنے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے اس مقصد کے لیے آزادکشمیر بھر کے تمام اضلاع میںہر تین ماہ بعد ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے اور ترقیاتی کاموں کی پراگرس کا موقع پر جائزہ لیا جائے گا ۔

ترقیاتی کاموں میں کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا ۔تمام محکموں کے افسران قانون و قاعدے کی سو فیصد عملداری کو یقینی بنائیں اور ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت مکمل کر یں ۔ تمام سرکاری اخراجات اور وصولوں کو قانون و قاعدے کے مطابق ہم آہنگ کریں کسی آفیسر کی اپنی من و مرضی نہیں ہونی چاہیے میں تمام منصوبہ جات کا موقع پر جائزہ لو ںگا اور منصوبہ جات کے معیار اور پراگرس چیک کروں گا ۔

(جاری ہے)

جہاں کمی کوتاہی پائی گی اس کے خلاف سزا و جزا کا عمل شروع ہو گا ۔سرکاری افسران قومی وسائل کے محافظ ہیں اس میں بددیانتی نہیں ہونی چاہیے ۔ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو سوفیصد یقینی بنایا جائے اور ڈسپلن کو ہر صورت قائم رکھیں جن افسران نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے ضلعی ترقیاتی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترقیاتی جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چوہدری گفتار حسین ، ایس ایس پی چوہدری منیر حسین ، اسسٹنٹ کمشنربھمبر چوہدری نزاکت حسین ، اسسٹنٹ کمشنر سماہنی راجہ عارف محمود خان ، اسسٹنٹ کمشنر برنالہ حسام ساجد ،ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری محمد ارشد ، ایڈ منسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد فیاض ، افسر مال موسی جان ، تحصیلدار چوہدری محمد آفتاب ،تحصیلدار رفیق مغل ، تحصیلدار تنویرالسلام ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر چوہدری محمد اقبال ، ایم ایس ڈاکٹر فدا حسین ، ایکسین برقیات خالد صدیق ،ڈی ای او صغیر قادری ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر 1122 شوکت ناز راجہ ، ڈی ایس پی راجہ اظہر اقبال ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راجہ محمد الیاس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولٹری چوہدری محمد ایوب ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی ، ایکسین پبلک ہیلتھ ارشد محمود ، ایکسین بلڈنگ ظہیر چوہدری ،ڈی ایف او راجہ عابد حسین ، راجہ نعمان اکبر ، ڈی ایف سی چوہدری محمد ضمیر سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں محکمہ مال ، پولیس، برقیات ، صحت عامہ ، زراعت ،شاہرات ، بلڈنگ ،پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ، محکمہ تعلیم میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل، خوراک شہری دفاع ، ریسکیو 1122 ، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگرمحکموں نے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کے سلسلہ میں بریفننگ دی ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کے معائنہ و عملدرآمد کمیشن کے چیئرمین کرنل (ر) وقار احمد نو ر نے افسران کو ہدایت دی کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیرمیں گڈ گورنس ،میرٹ اور انصاف کی بالادستی کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

ایسے تمام پراجیکٹس جن میں حکومت وسائل استعمال ہوئے ہوں ان منصوبہ جات کو اندر معیاد مکمل کیے جائیں اور ان میں کوالٹی کا ہر ممکن خیال رکھا جائے ۔محکمہ برقیات لائن لاسز کو کم سے کم کرے اور بقایا جات کی وصولی کو یقینی بنائے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں ۔ جملہ افسران اور ملازمین جن کی جہان جہاں تعیناتیاں ہیں وہ اپنے جائے تعیناتیوں پر حاضر ہو ں بصورت دیگر ان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اجلاس میں ترقیاتی منصوبہ جات جن میں بھمبر ، برنالہ واٹر سپلائی سکیم کے التواء پر چیئر مین عملدرآمد کمیشن نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ 27 کروڑکے اس پراجیکٹ پرفزیکل پراگرس تسلی بخش نہیں ہے اس منصوبہ سمیت دیگر زیر التواء منصوبہ جات کا موقع پر معائنہ کیا جائے گا اگر کوئی غفلت اور کوتاہی پائی گی تو اس کے خلاف باقاعدہ انکوئری کروائی جائے گی ۔

انھوں نے محکمہ صحت عامہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے لیے فری ایمرجنسی سروسز کو مزید بہتر بنائیں اور مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے تمام ممکنہ سہولیات مراعات کو یقینی بنائیں ۔ انھوں نے محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کی اراضی کے تخفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہدایت دی ۔ اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ وہ بھمبر شہرمیں صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔

انھون نے جملہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے لوگوں کی خدمت کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں آمدن و اخراجات کو قانون و ضوابط کیمطابق بنائیں اور مالیاتی ڈسپلن کو ہر صور ت فالو کریں سرکاری گاڑیوں کی مرمتی پر اٹھنے والے اخراجات ضابط کے مطابق عمل میں لائے جائیں ۔ایڈھاک اور عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔۔ انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے متعلق جملہ آڈٹ رپورٹس کو بھی یکسو کروائیں ۔۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں