بھمبر ‘ شہربھر کی مین شاہرات پر آوارہ جانوروں کا راج ، آزادنہ گھومنے والے ان جانوروں نے کی وجہ سے سکولوں میں جاتے بچے پریشان

اتوار 8 ستمبر 2019 14:25

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) شہربھر کی مین شاہرات پر آوارہ جانوروں کا راج ، آزادنہ گھومنے والے ان جانوروں نے کی وجہ سے سکولوں میں جاتے بچے پریشان ، بلدیہ صرف اعلانات تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ، تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر کی مین شاہرات بلخصوص سکول روڈ پر آوارہ جانوروں نے دن اور رات پکے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جو کوڑا کرکٹ کے پڑے ڈھیر کے قریب رات گزارتے ہیں اور سارا دن اس سڑک پر سرے عام گھومتے دکھائی دیتے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کی جناب سے ایک ماہ قبل اس حوالے سے مکمل پابندی کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ صرف کاغذی ثابت ہوا ہے کیونکہ عمل بلدیہ ان جانوروں کے شہر میں گھومنے پر کوئی پابندی نہیں لگا سکی ہے ان گھومنے والے جانوروں کو مختلف ریلیوں کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے ادھر ادھر کرتے دیکھا جاتا ہے جبکہ سکولوں میں آتے جاتے بچوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے فوری نوٹس لینے اور بلدیہ کا قبلہ درست کرنے کو مطالبہ کیا ہے ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں