بھمبر ، سینئر صحافی نعیم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

بدھ 9 ستمبر 2020 15:20

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2020ء) صدر آزادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع بھمبر انصر زمان خان ، سیکرٹری جنرل و نائب صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری عزرم اقبال نے کہا ہے کہ سینئر صحافی نعیم پر برنالہ بازار میں قاتلانہ حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، بھمبر انتظامیہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی تھانہ برنالہ خارج کرے، اس حوالہ سے ایس پی بھمبر عابد میر اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا سینئر صحافی کی بزرگی کا بھی لحاظ نہ کیاگیا جوکہ حملہ آور نوجوانوں کی اخلاقی پستی ہیم پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کرے اور اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نعیم چوہدری پر قائم کیا گیا بے بنیاد مقدمہ آزادی صحافت پر قدغن ہے اسے فوری طور پر خارج کیا جائے۔ انہوں نے ایس پی بھمبر اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے معاملہ کا از خود نوٹس لے کر انکوائر ی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں