اے ڈی سی چوہدری حق نواز کا میرپور میں تعینات ہونا لائق تحسین احسن اقدام ہے ، چوہدری محمد رفیق و دیگر

اتوار 11 اکتوبر 2020 16:55

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2020ء): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کا میرپور میں تعینات ہونا لائق تحسین احسن اقدام ہے، وہ ایک فرض شناس ، دیانتدار ، میرٹ پسند اور اعلی اووصاف کے مالک آفیسر ہیں، اہلیان بھمبر انکو فخر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، انکی تعیناتی سے عام آدمی کو رسائی اور ریلیف ملے گا ، انکو بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میریور تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی آراو سابق اسپیکر چوہدری محمد رفیق ، سیاسی سماجی شخصیت چوہدری محمد اسلم آف گڑھا رحمن ، ٹھیکیدار سیلما ن یونس نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری حق نواز اپنے تعیناتی کے دوران عام آدمی کو ریلیف دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔\378

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں