ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر بیرون ملک کی فضاو ں میں ، شہر میں صحت و صفائی کا برا حال

ْ عملہ بھیء موجھ مستی میں مگن ‘ شہری سراپا حتجاج ، سینئر وزیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 12 جولائی 2018 15:10

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر بیرون ملک کی فضاو ں میں ، شہر میں صحت و صفائی کا برا حال ، عملہ بھیء موجھ مستی میں مگن ، شہری سراپا حتجاج ، سینئر وزیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر حالیہ مہینہ سے بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں جن کے جانے کے بعد سے شہر بھر میں صحت و صفائی کا برا حال ہے جبکہ ان کے جانے کے بعد سے عملہ بھی اپنی موجھ مستی میں مگن ہے جنکو شاید شہر کی صفائی و ستھرائی سے کوئی لینا دینا نہیں کیونکہ روایتی طریقہ سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے علاوہ کوئی اہم اقدام نہیں کیا جا رہا شہر کو بلدیہ نے خاکروبوں کے سپرد کر رکھا ہے ان کے اوپر کسی قسم کا کوئی چیک سسٹم نہیں شہریوں نے گزشتہ روز کشمیر پریس کلب میں اس بات کا زبردست احتجاج کیا ہے کہ بلدیہ شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور تقریبا تما م سیاسی جماعتوں ، سماجی لوگوں اور عام لوگوں نے بھی کھل کر اس بات اظہار کیا ہے کہ پورا شہر گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے بلدیہ کی طرف سے نئے چھوٹے ٹرالے تو خریدے گئے ہیں جو آسانی کے ساتھ چھوٹی گلیوں میں داخل ہو کر کوڑا تو ٹھاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اب گلیوں کی نالیوں کو صاف کرنا خاکروبوں نے تقریبا چھوڑ دیا ہے پہلے وہ چونکہ اپنی ہاتھ کی ریڑھی سے کوڑا اٹھاتے تھے تو ساتھ ہی جہاں نالیوں میں کوڑا کرکٹ پڑا ہوتا تھا اس کو بھی صاف کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے ساتھ ہی عوام نے اس بات کا خصوصی اظہار کیا ہے کہ اب کبھی شہر میں نہ تو سینٹری انسپکٹر و نہ ہی سپر وائزر یا دیگر کسی اہلکار اکو صفائی کے وقت موقع پر دیکھا جاتا ہے قبل ازین ریٹائرڈ ہونے والے سینٹری انسپکٹر فجر کی نماز کے فورا بعد پورے شہر کی صفائی کرواتے تھے اور سکول وقت سے بہت پہلے پورا شہر مکمل صاف ہو چکا ہوتا تھا اب ایک تو سکول وقت اور دفتری اوقات میںصفائی کی جارہی ہوتی ہے جس کی وجہ سے بچوں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ بھمبر کو قبلہ درست کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں