بھمبر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش موسم ٹھنڈا ہو گیا

بدھ 14 اکتوبر 2015 13:14

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء ) بھمبر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش موسم ٹھنڈا ہو گیا ، بادل چھا جانے سے سردی کا احساس شروع ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح بھمبر اور گردونواح میں اچانک کالی بادل چھا گئے اور صبح کے وقت رات کا سماں بند گیا جبکہ تیز ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ ہی بارش شروع ہو گئی جبکہ گرج اور چمک نے سردی کا ماحول بھی پیدا کر دیا بارش کے بعد موسم سہانا ہو گیا اور ہوا میں ٹھنڈا بھی ہو گئی جس کے بعد لوگوں میں خوشی پھیل گئی بھمبر کیں کافی دیر سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے موسم گرم ہی تھا اور رات کو بھی لوگ تاحال پنکھوں کا استعمال کر رہے تھے بارش کے بعد موسم ٹھنڈ ا ہو گیا اور سردیوں کی آمد کا احساس دلانے لگا ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں